جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ حالات اور جو پیش رفت ہم نے دیکھی ہے وہ مزید خراب نہ ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ بامعنی مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا اے آروائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت طالبان کو ہتھیار سپلائی کر کے پاکستان میں حملے کیلئے تیار کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس ہیں کہ بھارت پاکستان میں حملے کی تیاری کر رہا ہے رپورٹس ہیں کہ بھارت آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے ذریعے اہم شہروں کو نشانہ بنائیگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اشرف غنی دور میں افغانستان میں بھارت کی کئی قونصلیٹ تھیں جن کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا مودی کی حکومت ہے اور وہ گجرات کی ذہنیت لیکر چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے شہروں میں دہشت گردی کی ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی جارہی ہے طالبان بھارتی ایجنٹ ہیں ان کا اسلام سیکوئی تعلق نہیں جب کہ بی ایل اے بھی بھارت نواز جماعت ہے وہاں سے فنڈز حاصل کرتی ہے۔

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو ’ڈیمارش‘ حوالے کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ کا واقعہ بھی سب کو معلوم ہیکہ بعد میں ڈرامہ نکلا، بھارت نے پلوامہ کے بعد منہ کی کھائی اور اس بار بھی ویسا ہی ہو گا بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ دہرانا چاہتا ہے لیکن انہیں پھر ناکامی ہو گی ہم اس مرتبہ خاموش نہیں بیٹھیں گے اور بھرپور جواب دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں