منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی وزیر اعظم عمران خان کے قرضے معافی کے مطالبے کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ نے وزیر اعظم عمران خان کی قرضوں سے ریلیف کےلیے مطالبے کی حمایت کردی، انتونیوگوتریس کہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدام کرونا وائرس سے نمٹنے کا ایک ‘اہم حصّہ’ ہونا چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان انتونیوگوتریس نے کہا وزیر اعظم کا اقدام اسی جذبے کے تحت ہے جیسا سیکرٹری جنرل کا اپنی حیثیت میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوتریس سمجھتے ہیں کہ قرض میں ریلیف کو کرونا کے جواب کا ایک اہم حصہ ہونا چاہئے، قرضوں میں 2020 کےلیے سود کی ادائیگی پر فوری چھوٹ بھی ہونی چاہیئے۔

ترجمان انتونیو گوتریس ضروری ہے غریب ممالک کے وسائل کرونا سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوں، اسی لیے سود کی قرضوں میں ریلیف ہونا چاہیے اور قرضوں سے ریلیف کیلئے 2020 میں سود کی معافی بھی شامل ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے واضح طور پر جی 20 ممالک کیساتھ سود کی معافی کی بات کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ترقی پذیر ممالک کی مشکلات میں کمی کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میری پریشانی غربت اور بھوک ہے، دنیا کو ہم جیسے (ترقی پذیر) ممالک کے قرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں