منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یاسین ملک کی حالت تشویشناک، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی علالت پر تشویش کااظہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں علاج معالجے کے لیے پاکستان بھیجا جائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو علاج معالجے کے لیے آزاد کشمیر بھیجے، اُن کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ہے، عالمی برادری بھی حریت رہنما کی جیل منتقلی کا نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حریت قیادت کی دلیری اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت نے کشمیریوں کی سیاسی آزادی سلب کر رکھی ہے مگر اُس کے باوجود وہ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

انہوں نے حریت لیڈرمیر واعظ عمر فاروق سے ’’را‘‘ کی تفتیش کے عمل کو بھی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بھی بھارت جدوجہد آزادیِ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران شوہر کی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مشعال ملک آبدیدہ ہوگئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی حالت تشویشناک حد کت بگڑ گئی، بھارتی فوج نے انہیں تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کیا مگر وہاں علاج کی مکمل سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اُن کا کہنا تھا کہ’میں اپنے شوہر کے پاس جانا اور اُن کو دیکھنا چاہتی ہوں مگر مجھے اس کی اجازت نہیں مل رہی بلکہ الٹا دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، حال ہی میں شادی کی سال گرہ پر پیغام ملا یہ آپ کی شادی کی آخری سال گرہ ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں