راولپنڈی: اقوام متحدہ کے محکمہ امن آپریشن کے انڈر سیکریٹری جنرل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے محکمہ امن آپریشن کے انڈر سیکریٹری جنرل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔
- Advertisement -
ملاقات میں انڈر سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاک فوج کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔