اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قصور کی زینب کی دوسری برسی پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل منظور ہوا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی قانون سازی ہے، 2020 کے آغاز پر اہم قانون سازی عوامی امنگوں کی حقیقی آئینہ دار ہے۔
قصور کی معصوم زینب کی دوسری برسی کے موقع پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے۔2020 کے آغاز پر اسمبلی سے یہ اہم قانون سازی عوامی جذبات اور امنگوں کی حقیقی آیئنہ دارہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس، ریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہوگا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، بچوں کو گھناؤنے ظلم سے بچانا اور معاشرتی تحفظ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔