The news is by your side.

Advertisement

شعبہ جاتی ماہرین کی عدم دستیابی فنڈز اور وقت کا ضیاع ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس میں کہا کہ ہمیں اپنے ماہرین کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی خدمات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال 2448 میں سے 1453 منصوبے مکمل کیے جائیں گے جبکہ 995 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سے محکمہ منصوبہ بندی پیشرفت کے مطابق محکموں کو فنڈز اجرا کرے گا جبکہ جام کمال کی جانب سے ترقیاتی محکموں کو جاری منصوبوں پر عملدر آمد تیز کرنے اور محکمے کو آئندہ مالی سال کیلئے مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر ترقیاتی، صوبے کی آمدن میں اضافہ ممکن نہیں، شعبہ جاتی ماہرین کی عدم دستیابی سے فنڈز، وقت کے ضیاع کا احتمال رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین ملک سے جارہے ہیں جس سے قومی سطح پر انحطاط پیدا ہورہا ہے، ہمیں اپنے ماہرین کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی خدمات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

صوبائی حکام نے اجلاس کے دوران مختلف شعبوں کے محاصل میئں اضافے کی تجاویز دیں اور اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں