اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بابراور رضوان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ناقابل شکست سینچری اور محمد رضوان کے 88 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلیںڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف شاندارسینچری کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردئیے، کپتان نے 62 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری سینچری مکمل کی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے آخری اوور میں پورا کیا، بابراعظم نے 110اور محمد رضوان نے 88 رنز بنائے, بابر اعظم کی دلکش اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے بھی شامل تھے۔

انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے قومی ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان معین علی نے طوفانی نصف سنچری بنائی، انہوں نے 23 گیندوں پر 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ ڈکٹ43،بروک31،سالٹ30رنزبناکرنمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اورشاہنوازڈاہانی نے2،2وکٹیں حاصل کیں، محمدنوازنےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

انگلش کپتان معین علی نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرینگے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، پہلے میچ میں مڈل آرڈر نے اچھا نہیں کھیلا، آج غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان نے نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین جبکہ انگلینڈ نے ڈاؤسن کی جگہ گلیسن کو ٹیم میں شامل کیا۔

کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شائقین اے آر وائی زیپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں