پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کرکٹ کی تاریخ کا نا قابل یقین کیچ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے میدان میں آپ نے کئی نا قابل فراموش کیچز دیکھے ہوں گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایسا کیچ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس میدان میں جہاں بلے باز چوکے چھکے لگا کر اور بولرز اپنی برق رفتار اور گھومتی گیندوں سے بیٹرز کی وکٹیں اڑا کر داد وصول کرتے ہیں وہیں فیلڈرز بھی بعض اوقات انتہائی مشکل ترین کیچز لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔

فیلڈنگ میں سب سے اہم پوزیشن وکٹ کیپر کی ہوتی ہے جو وکٹوں کے عقب میں اپنی چابک دستی سے بیٹرز کو کیچ کرنے یا اسٹمپ کرنے کی تگ ودو میں رہتا ہے اور اکثر کامیاب بھی رہتا ہے۔

- Advertisement -

آج ہم آپ کو ایک ایسے میچ کی ویڈیو دکھا رہے ہیں جس میں وکٹ کیپر نے جو کیچ لیا وہ نا قابل یقین حد ہے لیکن وکٹ کیپر نے جس ہوشیاری سے اس کیچ کو پکڑا وہ انداز آپ کو ضرور قہقہہ لگانے پر مجبور کر دے گا۔

سوشل میڈیا پر پڑوسی ملک بھارت کے ایک مقامی کرکٹ لیگ میچ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کر رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر کیچ پکڑنے کےلیے چھلانگ لگاتا ہے، لیکن گیند اسکے گلوز میں نہیں آتی۔ اس کوشش میں وہ گر جاتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ گیند زمین پر گرنے کے بجائے وکٹ کیپر کی کمر پر چلی جاتی ہے۔

جب وکٹ کیپر کو احساس ہوتا ہے کہ گیند اس کی کمر پر ہے تو وہ فوری طور پر اپنے ہاتھوں کا گھیرا بنا کر اسے زمین پر گرنے سے روک لیتا ہے اسی دوران اس کا ساتھی فیلڈر وہاں پہنچ کر گیند کو اٹھا لیتا ہے اور آؤٹ کی اپیل کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mumbai Indians (@mumbaiindians)

کرکٹ قانون کے مطابق گیند زمین پر نہ لگنے کی وجہ سے امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے تو یہ تبصرہ کیا کہ یہ وکٹ کیپر تو دھونی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ مہندر سنگھ دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اس دلچسپ ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے جب کہ اس پر منفرد انداز کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں