اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے18 ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پانچ ماہ میں بائیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ سے اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں محاذ آرائی کی سیاسی صورتحال سے ملکی معیشت ڈبونے لگی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے بھی اختتام منفی زون میں ہوا، بینچ مارک انڈیکس کا اختتام نوسو اسی سے زائد پوائنٹس کی مندی کے بعد اکتالیس ہزار ایک سو پانچ پوائنٹس پر ہوا۔

رواں سال مئی میں اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی اور ہنڈریڈ انڈیکس تیرپن ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا جبکہ گزشتہ پانچ ماہ میں انڈیکس میں گیارہ ہزار آٹھ سو نوے سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

- Advertisement -

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق زیر غور عرصے میں اسٹاک مارکیٹ سے ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں، روپے کی قدر میں کمی کے خدشات بھی لاحق ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی معاشی عدم  استحکام کے باعث سرمایہ کاری کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

جس کے باعث مارکیٹ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز  شریف کی نااہلی اور نئے کابینہ کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھی جارہی ہے ، اسی دوران  پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی ہوئی اور روپیہ کی قدر ایک دن میں تین فیصد کم ہوگئی جبکہ ڈالر 109 روپے 50 پیسے تک جا پہنچا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں