اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مکان اور گاڑی کی لالچ میں ظالم شخص نے بھتیجے کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پھوپھا نے مکان اور گاڑی پر قبضہ کرنے کے لیے بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم فرید نے بیٹوں کی مدد سے وقارکی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ظالم پھوپھا نے دولت کی ہوس میں اپنے ہی بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم مقتول کے مکان اور گاڑی پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ملزم فرید اور 2 بیٹوں نے وقارکی لاش سیتلاں میں جھاڑیوں میں پھینک دی۔

پولیس نے بتایا کہ وقار30 جولائی کو لاپتا ہوا تھا، تھانہ روشن والا میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج ہے، لباس سے مقتول کی شناخت ہوئی، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ وقار کو قتل کرنے کے بعد فرید نے اپنے دو بیٹوں کی مدد سے لاش کو سیتلاں میں جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔

والدہ سلمیٰ نے بتایا کہ پوچھ گچھ کرنے پر ملزم فرید، بیٹے طیب اور گلو فرارہو گئے، ملزمان نے وقار کا گھر خریدنے کا جھانسا دے کر اپنے نام کرا لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں