منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ماموں نے شوہر سے ناراض ہو کر گھر واپس آنے والی بھانجی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر نارروال میں ماموں نے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر گھر واپس آنے والی بھانجی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ گاؤں پنڈی دیونیاں میں ماموں نے 20 سالہ علیزہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا، علیزہ کی شادی ملزم وارث کی دوسری بہن کے بیٹے سے ہوئی تھی، وارث بھانجی کو منانے کیلیے سرگودھا سے ظفروال آیا تھا۔

پولیس کے مطابق منانے میں ناکامی پر وارث نے بھانجی کے سر میں گولی مار دی، قاتل فائرنگ کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور گولیاں برآمد کر لیں۔

رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ماموں نے تین سالہ بھانجے کو قتل کر دیا تھا۔

ماموں حیدر نے چھری کے وار سے بہن اور بھانجے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کمسن بھانجا جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے بچے کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کی تھیں۔

اس سے قبل لاہور میں ساندہ کے علاقے حکیماں والا بازار میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا تھا۔

ملزم آصف کا ماموں محمد علی سے کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 55 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں