ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں بے قابو ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک اور بے قابو ٹینکر نے 2 جانیں لے لیں، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل ‏دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانیں لینے والے ٹینکرز سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں اور ‏انتظامیہ انہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ ‏

ٹینکرز سے ہونے والی اموات کے پے در پے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود حکام نے آنکھیں بند ‏کررکھی ہیں اور شہریوں کو بے قابو ٹینکرز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

تازہ واقعہ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر نے 2 لڑکوں کو کچل دیا ‏جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

میتوں اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثےمیں زخمی ‏لڑکے اسد کےوالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا بریانی فروخت کرتا ہے ،مانسہرہ ‏کالونی میں رہائش ہے بیٹے نے گھر سے سو روپے لئےاورپڑوسی کی بائیک لےکرنکلا، پڑوس کے ‏رہائشی2 بچے بھی بیٹے کے ہمراہ تھے۔

والد اسد کا کہنا تھا کہ حادثے میں پڑوس کےرہائشی2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 10 ‏سے 12 سال ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ناظم آباد میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے باپ بیٹی کو کچل کر ابدی نیند ‏سلادیا تھا۔
حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس ‏کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں