اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انڈر18ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نسیم اختر نے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : پاکستان کے نسیم اختر نے انڈر ایٹین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ فائنل میں چینی کیوئسٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی انڈر ایٹین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے نسیم اختر اور چینی کیوئسٹ پی فنلی میں سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔

بیسٹ آف نائن فریم کے فائنل میں میں چینی کیوئسٹ کو ابتدائی فریمز میں تین ایک کی برتری حاصل تھی، چینی کیوسٹ نے کھیل کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی حریف کے لیے مشکلات کھڑی کیں لیکن نسیم اختر نےشاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل تین کے مقابلے پانچ فریم سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس قبل انہوں نے اسرائیلی کیوسٹ کو آﺅٹ کلاس کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر جونیئر ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کیوئسٹ بن گئے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاکستان اسنوکر کا ایشیئن چیمپئن بن گیا


واضح رہے کہ اس سے قبل دو جولائی کو پاکستان کے محمد سجاد نے سکس ریڈ بال اسنوکر ایشیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

محمد سجاد نے کرغزستان میں کھیلے جانے والے 6-ریڈ بال ایشیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو 7-0کے فریم سے شکست دے کر ایشیئن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں