تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 238 رہز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمد خان، 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، رضوان محمود نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے راج باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں، روی کمار اور نشانت سندھو ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے تین اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ کپتان قاسم اکرم اور ماض صداقت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔

خیال رہے کہ انڈر 19 ایشاء کپ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، افغان ٹیم صرف 52 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔

Comments

- Advertisement -