پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا یو اے ای کو جیت کیلیے 315 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیتنے کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا ہے شاہ زیب نے ایونٹ کی مسلسل دوسری سنچری بنا لی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شاہ زیب خان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور 132 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے،

- Advertisement -

پاکستان کی پہلی وکٹ 94 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ عثمان خان 41 رنز بنا کر سوری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ کے لیے شاہ زیب خان نے محمد ریاض اللہ کے ساتھ مل کر 183 رنز جوڑے۔ 277 کے مجموعے پر شاہ زیب خان ایک اور زبردست اننگ کھیل کر نور اللہ ایوبی کی وکٹ بنے۔ محمد ریاض اللہ نے بھی سنچری اسکور کی اور 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کی جانب سے نور اللہ ایوبی نے دو جب کہ سوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں