ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 282 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47اوورز میں 239 رنز بناسکی اور پاکستان نے 44 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

نکھل کمار کے 67 رنز بھی رائیگاں گئے، ہرونش کو 26 رنز پر علی رضا نے آؤٹ کیا، کپتان محمد امان 16 رنز بنا کر عثمان شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

- Advertisement -

کرن کومیل 20 اور ہاردک راج 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمراتھ ناگ راج بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہام الحق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے، شاہ زیب خان نے شاندار 159 رنز کی اننگز کھیلی۔

اوپنر عثمان خان بھی 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، محمد ریاض اللہ نے 27 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سمراٹھ ناگ راج نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں، ایوش مہاتے دو وکٹیں لے سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں