پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نائجیرین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائجیرین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے میچ میں نائجیریا نے 66 رنز اسکور کیے جواب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں پر 63 رنز ہی بناسکی۔

سنسنی خیز مقابلے میں نائجیریا نے 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

نائجیریا کی کپتان لکی پیتی نے 19 رنز بنائے، لیلین اودے نے 22 گیندوں پر 18 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکیں۔

کیوی ویمن ٹیم کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 رنز بناسکی۔

پیتی نے دو اوورز میں صرف 13 رنز دیے انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی، اوسین پیس، ادیشولا اور اوے نے ایک، ایک وکت حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں