تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

راہگیر پر اچانک آفت ٹوٹ پڑی، حادثے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

نئی دہلی: بھارت میں سڑک پر چلنے والے راہگیر پر اچانک آفٹ ٹوٹ پڑی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان کے سر پر زیر تعمیر دکان کا ملبہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوست حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرت پور کی صرافہ مارکیٹ کے اطراف دو دوست سڑک پر رواں دواں ہیں جیسے ہی وہ چند قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملبہ ان کے سر پر آگرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی تیسری منزل پر دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ کسی نے اوپر سے سڑک پر ملبہ پھینکا جو نوجوان کے سر پر گرا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔

مذکورہ شخص کو حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، رپورٹ کے متعد نوجوان کی حالت تشویش ناک ہےاور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک رام کشن یادیو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -