جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

مفتاح کے دور میں آئی ایم ایف معاہدہ نرم شرائط پر ہو سکتا تھا، ماہر معیشت

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرمعیشت فرحان بخاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ تھے تو آئی ایم ایف معاہدہ نرم شرائط پر ہو سکتا تھا، اسحاق ڈار کے دور میں معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔

پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے دور نے پاکستان کی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھا دیا، سابقہ وزیر خزانہ کا جو دور گزرا ہے اس میں معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔

ماہرمعیشت فرحان بخاری نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ غلطیوں کی لمبی فہرست ہے، اسحاق ڈار کی بڑی غلطی آئی ایم ایف سے متعلق بیان تھا، اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کے خلاف بیان سے تعلقات بہت خراب ہوئے، تعلقات اس قدر خراب ہوئے کہ شہباز شریف کو خود آئی ایم ایف سے بات کرنا پڑی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا روپے کی قدر سے متعلق بیان بھی نقصان کی وجہ بنا، آئی ایم ایف سے تعلقات خراب کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔

ماہرمعیشت نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز پر فوری طور پر پابندی لگا دینی چاہیے، شہبازحکومت جاتے جاتے منصوبوں کے اعلانات کر کے چلے گئے، لیپ ٹاپ تقسم کے لیے پیسہ کہاں سے آرہا ہے جب کہ خزانہ خالی ہے۔

فرحان بخاری نے کہا کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ملکی خزانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی اصلاح کا راستہ سب جانتے ہیں سوال یہ ہے کون کرے گا، ہم اسی راستے پر چلتے رہے جس پر شہباز حکومت نے ڈالا تو کوئی مستقبل نہیں، ہم نے راستہ بدل دیا تو پاکستان کے معاشی حالات بہترہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں