وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے دیں گے۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امریکی افواج کےانخلاکےبعدکی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئےہیں ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطےمیں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے چمن اور طورخم بارڈرکو جدید آلات اور سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اےٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عمل کیا ہے۔