تازہ ترین

’پیمرا قانون کے تحت اس طرح چینل کی این او سی منسوخ کرنا اختیار نہیں‘

سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) قانون کے تحت اس طرح کسی چینل کا این او سی منسوخ کرنا اختیار نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انور منصور نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کسی کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو پہلے اسے سنا جاتا ہے، بغیر سنے کسی کے خلاف ایکشن لینا غیر قانونی ہے۔

اے آر وائی نیوز براہ راست دیکھیں

سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ این او سی کینسل کرنا وزارت داخلہ کا اختیار نہیں، کسی کے کوئی ایکشن لینا ہوتا ہے اس کے لیے آئین بالکل واضح ہے، اے آر وائی نیوز کے خلاف کارروائی کا یہ اقدام آرٹیکل 10 اے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس یہ اختیار نہیں بغیر نوٹس کے این او سی منسوخ کر دے، این او سی بغیرنوٹس منسوخ نہیں کیا جا سکتا، این او سی منسوخی کے لیے بھی باقاعدہ وجوہات دینا ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ این او سی دے دیا جاتا ہے تو دوبارہ اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا، ایک مرتبہ کلیئرنس دے دی جاتی ہے تو اسے واپس لینے کے لیے نوٹس دینا ہوتا ہے، نوٹس کے بعد بھی باقاعدہ اس پر سماعت ہوتی ہے اور وجوہات دینا ہوتی ہیں۔

Comments