ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

موسم سرما؛ فلو اور کووڈ کا فرق سمجھ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی موسمی نزلہ اور زکام کا سیزن بھی شروع ہوگیا ہے،مگر اس سال عوام کے لئے مشکل یہ ہے کہ ان دونوں بیماریوں کی علامات کافی حد تک دنیا میں تباہی مچانے والی وبا کووڈ 19 سے مماثلت رکھتی ہے۔

عوام الناس کی مشکل کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں طبی اداروں کی جانب سے مذکورہ بیماریوں کی شناخت پر مشمتل ہدایات جاری کی ہیں،طبی ماہرین کو توقع ہے کہ ان ہدایات سے لوگوں کے لیے یہ جاننے میں آسانی ہوگی کہ انہیں کونسی بیماری کا سامنا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر فلو یا موسمی نزلہ، زکام کو لوگ زیادہ اہمیت نہیں دیتے مگر اس سال بہتر یہ ہے کہ ان کا سامنا ہونے پر خود کو گھر تک محدود کرلیں یا کرونا ٹیسٹ کروالیں، (اگر ممکن ہو تو)۔

- Advertisement -

درج ذیل میں فلو یا موسمی نزلہ، زکام اور کرونا وائرس میں مماثلت اور فرق تحریر کیا جارہا ہے۔

کرونا وائرس

کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی علامات میں بخار قابل ذکر ہے جبکہ مسلسل کھانسی (عموماً خشک کھانسی)، سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہونا، کبھی کبھار تھکاوٹ، جسم میں درد، حلق کا سوجنا، سردرد اور سانس لینے میں مشکلات قابل ذکر ہیں،اس کے علاوہ ہیضہ اور ناک بہنا یا بند ہونا کووڈ کی نایاب علامات تصور کی جاسکتی ہیں۔

موسمی نزلہ زکام

اس کی سب سے عام علامت چھینکیں اور جسمانی درد، ناک بہنا یا بند ہوجانا اور حلق کا سوجنا ہے،ساتھ ہی معمولی کھانسی کا تجربہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ کبھی کبھار تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوتا ہے،موسمی نزلہ زکام میں بخار یا سردرد کا سامنا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ہیضہ کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا۔

فلو

فلو کی عام علامات میں بخار، تھکاوٹ، خشک کھانسی، جسم میں درد اور سردرد شامل ہیں،اس کے علاوہ کئی بار مریضوں کو ناک بہنے یا بند ہونے یا حلق کی سوجن کا سامنا بھی ہوتا ہے جبکہ فلو کے باعث ہیضہ اکثر بچوں میں نظر آتا ہے،تاہم فلو میں چھینکوں کا سامنا نہیں ہوتا۔

ان تمام بیماریوں میں فرق کیا ہے؟

کرونا وائرس: عام بخار، تھکاوٹ : کبھی کبھار،کھانسی : عام (خشک کھانسی)،سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : عام،چھینکیں : نہیں،جسمانی درد : کبھی کبھار،ناک بہنا یا بند ہونا : نہ ہونے کے برابر،گلے کی سوجن : کبھی کبھار،ہیضہ : نہ ہونے کے برابر،سردرد : کبھی کبھار،سانس لینے میں مشکل : کبھی کبھار۔

موسمی نزلہ زکام: عام علامات: بخار نہ ہونے کے برابر،تھکاوٹ : کبھی کبھی، کھانسی : عام (معمولی حد تک)،سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : کبھی کبھار،چھینکیں : عام، جسمانی درد : عام، ناک بہنا یا بند ہونا : عام علامات،گلے کی سوجن : عام، ہیضہ : نہیں،سردرد : نہ ہونے کے برابر،سانس لینے میں مشکل : نہیں۔

فلو : عام بخار، تھکاوٹ کبھی کبھی ، کھانسی : عام (خشک کھانسی)،سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : کبھی کبھار،چھینکیں : نہیں،جسمانی درد : عام،ناک بہنا یا بند ہونا : کبھی کبھار،گلے کی سوجن : کبھی کبھار،ہیضہ : کبھی کبھار (بچوں میں)،سردرد : عام، سانس لینے میں مشکل : کبھی کبھار اور اگر ایسا ہو تو فلو کے آغاز میں ہی ہوتا ہے اور شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں