ریاض: سعودی عرب میں اسکوبا ڈائیورز نے زیرِ آب افطار کرکے اورنماز ادا کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دو اسکوبا ڈائیورز نے ماہِ رمضان میں سمندر کی زیرآب سطح پرجا کر افطاری کرنے اور نماز ادا کرنےکا نیا اورحیرت انگیز ریکارڈ قائم کرڈالا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں ڈائیورز ایک کشتی سے پاکستانی پرچم اور سعودی پرچم ہاتھ میں تھامے پانی میں کودتے ہیں اور سمندر کی تہہ میں پہنچ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں مزیددیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈائیورز نے اپنے ہاتھوں میں تھامے پرچم سمندری ریت میں گاڑدیے اور اس کے بعد ان میں سے ایک نے اذان دی۔۔
اذان دے کر انہوں نے افطار کی اور اس کے بعد ساتھ ساتھ کھڑے ہوکرنماز بھی ادا کی اور پھر افطار مکمل کی۔
ویڈیو دیکھئے
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔