ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نئے طیاروں سے متعلق پی آئی اے کو غیر متوقع پیشکش ‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ میں 8 نیروباڈی طیاروں کی شمولیت کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ‏ہے۔ ‏
لیز پر 8 طیارے 6 سال کی مدت پر لینےکی پیشکش میں غیر متوقع نتائج سامنےآئے ہیں۔مختلف کمپنز سے ‏‏128طیارے لیز پر دینےکی پیش کش موصول ہوئیں۔ پی آئی اےلیزپر8طیارےاب بہترریٹ پرحاصل کرسکے گا۔ ‏

ایوی ایشن انڈسٹری میں ابھی اے320نئےطیارے سرِفہرست ہیں۔ ائیر بس اے 320 طیارے جدید ٹیکنالوجی اور ‏ایڈوانس طیارے ہیں پی آئی اےکےلیزپرحاصل 6طیارےجلدواپس بھی کئےجانےہیں۔

واضح رہے کہ قومی ائیر لائن نے بیڑے میں 8 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے ‏نیرو باڈی کے8 نئے جہاز ڈرائی لیز پر لینے کی اجازت دی ہے۔ یہ طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرتے ہوئے ٹینڈر کے لئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ‏تمام 8 جہاز جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔پی آئی اے ائیربس 320 ‏اور بوئنگ 737 طیارے حاصل کرے گی۔

لیز پر حاصل کیے گئے چھ ائیر بس 320 طیاروں کی واپسی مارچ 2021سے شروع ہو جائے گی اور آخری طیارہ ‏اگست 2021 میں واپس کیا جائے گا۔ پی آئی اے نے چھ ائیر بس 320 طیارے لیز پر حا صل کئے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں