بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گھر کے باہر ڈائناسور؟ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک گھر کے باہر ‘ڈائناسور’ کی موجودگی کی حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہائشی مکان کے اطراف ڈائناسور نہیں بلکہ رینگنے والا جانور ‘لیس مونیٹر’ ہے جسے ٹری گوانا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جانور چھپکلی کی طرح نظر آتے ہیں لیکن حجم یا جسامت کے لحاظ سے دیوقامت لگتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی ریجن وکٹوریا میں رہائش پذیر طالبہ نے اپنے گھر کے باہر ٹری گوانا کو دیکھ کر ششدر رہ گئی اور فوراً موبائل اٹھا کر ویڈیو بنانا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی میں پڑھنے والی لڑکی کے ساتھ اس کا کتا بھی موجود ہے جو لیس مونیٹر پر بھونک رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے کئی صارفین نے اسے ڈائناسور کی طرح دکھنے والا جانور قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں