بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

‘غزہ پر اسرائیلی بمباری سے متاثرین میں بڑی تعداد بچوں کی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے متاثرین میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، اسرائیل فوری طور پر غزہ میں تشدد بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں اسرائیلی تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پراسرائیلی بمباری سےمتاثرین میں بڑی تعدادبچوں کی ہے ، بچوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل جنگ بندی اور راہداری دے۔

یونیسیف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں تشدد بند کرے، غزہ کے مناظر سے خوفزدہ ہیں، متاثرین میں بچوں کی بڑی تعداد ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ 11 لاکھ فلسطینیوں کو جانے کا حکم دیا گیا لیکن ان کیلئےکوئی محفوظ جگہ نہیں، اسرائیل کا 11 لاکھ لوگوں کو جانے کا حکم ناقابل قبول ہے۔

یونیسیف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں بچوں کیلئے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

خیال رہے اسرائیل کی مسلسل بمباری میں 500سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں