اشتہار

کراچی: نمائش چورنگی پر نامعلوم افراد تھیلی میں نومولود بچے کی لاش پھینک کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں نامعلوم افراد تھیلی میں  نومولود بچے کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، جسے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں نے کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد نومولود بچے کو تھیلی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نمائش چورنگی کی مرکزی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے تھیلی میں نومولود بچے کو پھینکا، جس کو پیچھے سے آنے والی گاڑیوں نے روند ڈالا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے نومولود بچے کو پھیکنے والوں کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہے اور نومولود کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

خیال رہے ایدھی ویلفیئر کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ سال مختلف علاقوں سے 290نومولود بچوں کی لاوارث لاشیں ملیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں