اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاپڑ سے کرونا کا ‘علاج’ کرنے والا بھارتی وزیر خود کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پاپڑ سے کرونا کا علاج کرنے والے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر ارجن رام میگھوال خود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بی جے پی کے مرکزی وزیر ایم پی اے ارجن رام میگھوال کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاپڑ کے ذریعے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کر رہے تھے۔ارجن رام میگھوال کی اس ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاپڑ سے کرونا کا علاج کرنے والے بھارتی وزیر خود کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا کی علامات آنے پر میں نے ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا لیکن دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا۔


بی جے پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہلی کے ایمس میں مجھے داخل کیا گیا ہے اور میری طبعیت بہتر ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ گزشتہ دنوں میرے رابطے میں تھے، برائے مہربانی اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

بھارتی وزیر کا پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ: اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

خیال رہے کہ ایم پی اے ارجن رام میگھوال صنعت کے وزیر مملکت ہونے کے ساتھ ساتھ پارلیمانی امور کے بھی وزیر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں