جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

منشیات اسمگل کرنے کی انوکھی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی انوکھی کوشش کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے ناکام بنادیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی انوکھی اور خطرناک کوشش کو ناکام بنادیا۔

اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات سے بھرے 86 کیپسول برآمد کرلیے۔

مذکورہ مسافر غیر ملکی ایئرلائن سے اسلام آباد سے بحرین جارہا تھا اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں اسمگلر منشیات اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اچھوتے اور انوکھے طریقے اختیار کرتے رہتے ہیں۔

برطانیہ میں کچھ عرصہ قبل جیل میں مردہ چوہوں کے ذریعے منشیات اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو متعلقہ حکام کی جانب سے ناکام بنائے جانے کی خبر آئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور افسران کو حفاظتی باڑ سے کچھ فاصلے پر تین مردہ پڑے ہوئے ملے جس کے پیٹ کی پیوند کاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سیکیورٹی افسران نے جب چوہوں کے پیٹ کو دوبارہ چاک (کھولا) اندر سے پانچ موبائل فون، چارجر، تین سم کارڈ، سگریٹ پیپر اور منشیات برآمد ہوئیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مردہ چوہوں کو تربیت یافتہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں قید ملزمان کے لیے پھینکے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ٹینس بال اور کبوتروں کو بھی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگنلگ کےلیے استعمال کیا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں