انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتی ہیں جو صارفین کو تذبذب کا شکار کردیتی ہیں اسی طرح ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈینئل نامی صارف نے 30 جون کو ایک ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 68 ہزار سے زائد صارف دیکھ چکے جبکہ متعدد نے اس الجھی ہوئی ویڈیو کی گتھی کو سلجھانے کی بھی کوشش کی۔
Yes, the traffic just disappears. pic.twitter.com/XPcGrzadu5
— Daniel (@DannyDutch) June 29, 2019
یہ پہیلی نما ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کیونکہ ایک پُل ہے جہاں نیچے گندے پانی کا تالاب نظر آرہا ہے، پُل کے نیچے گاڑیاں تو آرہی ہیں مگر وہ اس کے بعد لاپتہ ہوجاتی ہیں۔
معمہ کیا ہے؟
صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سادہ کپیشن تحریر کیا کہ ’’ہاں ! ٹریفک لاپتہ ہورہا ہے‘‘۔ کئی صارفین نے اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کی بھی جس کے بعد ڈینئل نے خود ہی معمہ حل کیا۔
ویڈیو دراصل نئی ٹیکنالوجی السٹیٹر کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے، یعنی ویڈیو اور پل علیحدہ علیحدہ ہیں ، گاڑیاں جس سڑک سے مڑ رہی ہیں وہاں دراصل دوسرا روٹ تھا البتہ اُس کے آگے گندے پانی کا گہرا تالاب جوڑ کر آگے کے منظر کو چھپا دیا گیا۔