تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دوستوں کے انوکھے تحفے نے دلہے کی کمر جھکا دی

بیجنگ : چین میں شادی کے موقع پر شرارتی دوستوں نے نوجوان کو ایسا تحفہ دیا جسے اٹھا کر دلہا کی کمر جھک گئی۔

شادی بیاہ کے موقع پر تحفے تحائف کا دیا جانا تمام ثقافتوں میں عام ہے اور لوگ اپنی حیثیت سے بڑھ پر دلہا دلہن کو تحائف پیش کرتے ہیں لیکن کچھ شرارتی دوست رشتے دار ایسے تحفے دیتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک تحفہ چین کے شرارتی لڑکوں نے اپنے دوست کو اس کی شادی کے موقع پر دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سکے موجود تھے۔

شرارتی دوستوں کے تحفے نے دلہا کو حیران کیا ہی کیا ساتھ ہی ساتھ بینک کے عملے کو بھی پریشان کردیا کیوں کہ چینی شہریوں نے اپنے دوست کو 10 ہزار سکوں سے بھرا ٹب تحفے میں دیا تھا جس کا وزن 60 کلو گرام تھا۔

سکوں سے بھرا ٹب اٹھانے میں دولہے میاں کی کمر بھی جھک گئی، دوست کو سکوں سے بھرا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے شیئر ہورہی ہے۔

دلہا سکے لیکر پہنچا تو بینک عملہ بھی اتنے سکے دیکھ کر پریشان ہوگیا، دو بینکوں کے کیشیئر کو سکے گننے اور ڈیپازٹ کرنے میں سات گھنٹے کا وقت لگا۔

Comments

- Advertisement -