بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کاروں کے شوقین افراد کے لیے انوکھا ہوٹل، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں بنایا گیا ہے ایک ایسا منفرد ہوٹل جو کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔

ہر شخص کا کچھ نا کچھ شوق ہوتا ہے اور کاروں کے شوقین افراد کی اس دنیا میں کمی نہیں ہے۔ کاروں کے ایسے ہی شوقین افراد کے لیے جرمنی میں بنایا گیا ہے ایک ایسا ہوٹل جہاں نرم اور آرام دہ بستر سے لے کر ریسٹورینٹ تک ہر چیز میں کار کا استعمال کیا گیا ہے۔

بوبلنگ جرمنی میں بنایا گیا V-8 نامی یہ چار منزلہ ہوٹل کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے جس کے ہر کمرے میں بیڈ سے لے کر صوفے، الماری اور دیگر سامان تک سب میں کار کا استعمال کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر کمرے میں داخل ہونے والا ہر شخص حیران رہ جاتا ہے

 

ہوٹل کے کمروں کو انفرادیت دینے کے لیے ہر بیڈ کو الگ الگ ڈیزائن کیا گیا ہے کسی بیڈ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کار واش کیلیے کھڑی ہے تو کہیں بیڈ گیس اسٹیشن پر کھڑی کار دکھائی دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کمرے میں آنے والے کو ڈرائیو ان سینما اور ورکشاپ بھی ملتی ہے۔

 

ہوٹل کے اندر قدم رکھیں تو گراؤنڈ فلور پر کھڑی جدید اور قدیم مہنگی ترین خوبصورت اور نادر گاڑیاں کھڑی نظر آئیں گی۔ اس منفرد ہوٹل کا چوتھی منزل اسپیشل وی 12 مرسڈیز سوٹس کے نام سے ہے جہاں قیام کرنے والے افراد کو ملتا ہے وہاں اپنا سوانا اور دلفریب نظارہ دیکھنے کیلیے چھت پر بنی بالکنی جس پر کھڑے ہوکر اردگرد کے ساتھ ہوٹل کے اطراف میں کھڑی منفرد گاڑیوں کو دیکھ کر محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں