جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چوری کی انوکھی واردات، آن لائن منگوائے گئے سامان راستے سے ہی غائب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں چوروں نے مال بردار ٹرین راستے سے ہی لوٹ لی اور خالی ڈبے پٹریوں پر پھینک دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آن لائن شاپنگ سے منگوائے گئے سامان صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوروں نے ٹرین کے پچھلے ڈبوں میں دھاوا بولا جہاں آن لائن شاپنگ سے منگوائے گئے سامان تھے، لٹیروں نے پورا ڈبہ اٹھانے کے بجائے ڈبوں سے سامان نکالا اور خالی ڈبوں کو ٹرین کی پٹریوں پر ہی پھینک دیا۔

- Advertisement -

چوروں نے صرف اپنے مطلب کی اشیاء ہی اٹھائیں، خالی ڈبوں کے علاوہ وہ اشیاء جو کم قیمت یا اچھی قیمت پر فروخت نہیں ہوتی تھیں وہ پٹڑیوں پر پھینک دیں۔

امریکی یونین پیسفک ریل روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی نے ایک بیان میں کارگو چوری کا اعتراف کیا اور کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

کمپنی نے کہا ہم نے گشت پر یونین پیسیفک کے خصوصی ایجنٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں