تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گمشدہ چیزیں تیار کرنے والی منفرد ڈیوائس تیار

ٹیکنالوجی نے گمشدہ چیزوں کی تلاش بھی انتہائی آسان بنا دی، معروف کمپنی ایپل نے کمشدہ چیزوں کی تلاش کےلیے منفرد ڈیوائس تیار کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کی جانب سے ایئر ٹیگز نامی ایسی انوکھی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے باآسانی گمشدہ چیز تلاش کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی گمشدہ چیز کو فائنڈ مائی ایپ کی مدد سے تلاش کیا جاسکتا ہے، بس ان ایئر ٹیگز کو اپنی چابیوں، پرس و دیگر قیمتی سامان کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

ایئر ٹیگز منسلک ہونے کے بعد جیسے ہی آپ کی کوئی چیز آپ سے دور ہوگی ایئر ٹیگز کی مدد سے فوری طور پر موبائل فون پر نوٹیفکیشن آجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھوٹی سی ڈیوائس ایپل کی پروڈکٹ (آئی فون یا آئی پیڈ) سے ہی منسلک ہوسکے گی، جس کی قیمت 29 ڈالر (4434) مختص کی گئی ہے جب کہ چار ڈیوائسز خریدنے پر قیمت 99 (15137) ڈالر ادا کرنی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے اس ڈیوائس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -