تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس سے بچنے کےلیے حجام کی انوکھی حرکت

دنیا بھر میں جہاں کرونا وائرس نے سب کو خوفزدہ کررکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے، وہیں انڈونیشیا کے حجام نے اپنے کام کےلیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور وائرس کو کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

انڈونیشیا میں بھی ایسے ہی کچھ حجام اپنے انوکھے طریقے کار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، حجام نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس تیار کرلیا جسے بال کاٹنے کے دوران پہن لیتا ہے جس کی مدد سے وہ بے خطر ہوکر گاہگوں کی حجامت بناسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل انڈونیشیا کے حجام نے اپنے کام میں جان لیوا وائرس کو رکاوٹ بننے سے روک دیا اور بال کاٹنے کے دوران خود کو محفوظ کرنے کےلیے کسی طبی ماہر کی طرح حفاظتی پہن کر بال کاٹنے لگا۔

حجام کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں رائے قائم نہ کریں کیونکہ میں نے یہ لباس مذاق میں یا مشہور ہونے کےلیے نہیں پہنا بلکہ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور خود کو کرونا سے بچانے کا ایک طریقہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا بھی کرونا وائرس کی زد پر جس کے باعث ملک بھر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہر غیر ضروری کاروبار بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں کرونا وائرس ی لپیٹ میں آکر اب تک ساڑھے 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4557 افراد اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 1 لاکھ 14 ہزار 980 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ ساڑھے چار لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -