منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں ملکی و بین لاقوامی چیلنجز پر منفرد آن لائن مقابلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی نے ایشیاء فاؤنڈیشن اور یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے 23 سے 25 اکتوبر کے دوران مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے کا مقصد خواتین کو درپیش اہم چیلنجز کا تکنیکی حل ڈھونڈنے میں نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا تھا،مقابلہ میں 18 سے 35 سال کے عمر کی خواتین نے حصہ لیا ،48 گھنٹے پر مشتمل اس طویل آن لائن ہیکاتھون میں امیدواروں نے ٹیموں کی صورت میں شرکت کی اور ہر ٹیم دو ممبران پر مشتمل تھی۔

پاکستان کے 28 شہروں سے 700سے زائد خواتین نے شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرائیں،20فائنل ٹیموں میں سے چھ ماہر ججز کے پینل نے 2 ٹیموں کا انتخاب کیا اور انہیں فاتح قرار دیا، پروگرام کے منیجر (نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی ) سید اظفر حسین نے اپنے استقبالیہ خطبہ کے دوران نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے کے لئے تمام شرکاء ، اساتذہ اور ججز کا شکریہ اداکیا اور ان کے اس عمل کوسراہا۔

تقریب کے آغاز میں امریکی قونصلیٹ کراچی کے رائے عامہ کی آفیسر ایمی کر سچن اور ایشیا فاونڈیشن کی نمائندہ صوفیہ شکیل نے خواتین کو ان شعبوں کی طرف ترغیب دلائی اور انہیں پاکستان کے معاشی ماحول کو بہتر بنانے میں حصہ لینے پر زور بھی دیا۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں