اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دنیا کا انوکھا پیزا، انفرادیت کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

پیزا آج دنیا بھر میں مقبول عام ڈش ہے اور فرانس کے شیف کی ایک جوڑی نے ایسا منفرد پیزا بنایا ہے جس نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پیزا بنیادی طور پر اٹلی کی روایتی خوراک ہے لیکن اپنے منفرد اجزائے ترکیبی اور ذائقے کی بدولت آج یہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے بالخصوص نوجوان نسل کو تو یہ بہت ہی من بھاتا ہے، اس کی تیاری میں اہم کردار پنیر کا ہوتا ہے جو پیزا کے لیے لازم وملزوم ہے۔

یوں تو پیزا میں آئے روز نت نئے ذائقے متعارف ہوتے رہتے ہیں لیکن فرانس کی ایک شیف جوڑی نے ایسا منفرد پیزا تیار کیا ہے جس میں 10 یا 20 نہیں بلکہ ایک ہزار سے زائد اقسام کا پنیر استعمال کرتے ہوئے انوکھا پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے

- Advertisement -

شیف بینوا برول اور فیبیئن مونٹیلانیکو نے پنیر بنانے والی سوفی ہتات رچرٹ لونا اور یوٹیوبر فلوریئن آن ایئر کے ساتھ مل کر سب سے زیادہ اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے پیزا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل بینوا برول نے 2020 میں 254 اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کو بعد ازاں مورگن نقیٹ نے 834 اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے توڑا۔

اب اس ٹیم نے پینر کی مختلف اقسام کے سب سے بڑے مظاہرے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور ایک ہزار ایک اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے پیزا بنایا جس کے لیے انہیں بیرون ملک سے بھی مدد لینی پڑی۔

اس پیزے کی خالق ٹیم کے رکن بینوا برول کا کہنا تھا کہ 940 اقسام کے پنیر فرانس میں بنتے ہیں جبکہ دیگر اقسام کو دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔

 

بینوا برول نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ 13 برس سے پیزا بنا رہے ہیں۔ انہوں نے پیزا کی اپنی تراکیب(ریسیپی) بنائی ہیں۔ ان کا واحد خواب پنیر کی زیادہ سے زیادہ اقسام کے ساتھ پیزا بنانا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس ریکارڈ کی تیاری میں ٹیم کو 5 ماہ کا عرصہ لگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں