جیکب آباد : کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت پر مجرم کو ایک سال تک نیم کے درخت لگانے کی سزا سناتے ہوئے ان کا خیال رکھنے کے ساتھ دولاکھ روپے جرمانہ کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو انوکھی سزا سنادی ۔
عدالے نے ملزم کو ایک سال تک نیم کے پودے اگانے کی سزا سنائی اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ دولاکھ روپےجرمانے ادا کرنےکا بھی حکم دیا۔
عدالت نے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور ہر مہینے اپنی رپورٹ دیں۔
پولیس حکام نے بتایا کنزیومر کورٹ کے جج کی عدالت نےفیصلہ سنایا، پولیس نے رواں سال مئی کے ماہ میں ملزم کو بلوچستان سے سندھ پچھتر کلو گٹگا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔