ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

انوکھی ڈکیتی: ڈاکو بزور اسلحہ ٹافیوں کے صرف ’’2‘‘ ڈبے لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

مسلح ڈاکو جب اسلحہ لہراتے آتے ہیں تو گھروں اور دکانوں کا صفایا کر کے جاتے ہیں مگر انوکھی واردات میں صرف ٹافیوں کے دو ڈبے لوٹے گئے۔

ڈکیتی کا یہ منفرد اور دلچسپ واقعہ پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ کے شہر کامونکی میں پیش آیا۔ یہاں دو مسلح ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے ایک بیکری میں داخل ہوئے اور نقدی نہ دیگر سامان صرف ٹافیوں کے دو ڈبے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک بیکری میں دو نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے۔ انہوں نے نہ کیش کاؤنٹر پر نظر ڈالی اور نہ ہی خوش ذائقہ دیدہ زیب کیک اور دیگر بیکری آئٹم کی جانب راغب ہوئے۔

- Advertisement -

دونوں چور ایک شیلف کی جانب گئے اور وہاں سے ٹافیوں کے دو ڈبے اٹھائے اور پھر اسلحہ لہراتے ہوئے بیکری سے فرار ہو گئے۔

بیکری کے مالک بلال بھی اس انوکھی ڈکیتی کے واقعہ پر حیران ہیں تاہم انہوں نے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔ دکاندار کے مطابق ٹافیوں کے دونوں ڈبوں کی قیمت صرف 800 روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں