اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

مرغا اور مرغی کی انوکھی شاہانہ شادی، دولہا دلہن کو پارلر سے تیار کرایا!

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے انسانوں کی پرتعیش شادیاں دیکھی ہوں گی لیکن لاہور میں مرغا اور مرغی کی شاندار شادی کی تقریب کا احوال جان کر حیران رہ جائیں گے۔

شادی انسانوں کی ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار لوگ باگ گڑیا گڈے کی بھی شادی کرتے ہیں لیکن ہم آپ کو ایسی شادی کا احوال بتا رہے ہیں جس کا دولہا بنا ایک مرغا اور دلہن بنی ایک مرغی۔ دلچسپ بات یہ کہ یہ شادی انتہائی پرتعیش انداز میں ہوئی اور تمام رسمیں ادا کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک مرغا اور مرغی کی شادی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی شادی لاہور میں انجام پائی ہے۔

اس شادی میں باقاعدہ بارات، دودھ پلائی، منہ دکھائی کی رسمیں ادا کی گئیں۔ بارات ڈھول باجے کے ساتھ پھولوں سے سجی بیش قیمت گاڑی میں آئی۔ دلہا اور دلہن کو بیوٹی پارلر سے تیار کرایا گیا۔

شادی کی تقریب باقاعدہ میرج ہال میں ہوئی۔ دولہا اور دلہن (مرغا اور مرغی) کو پھولوں سے سجی گاڑی میں بٹھا کر پہلے تیار کرانے کے لیے بیوٹی پارلر لے کر گئے اور پھر وہاں سے شادی ہال لایا گیا۔

پارلر میں مرغی کی باقاعدہ دلہنوں کی طرح ہیئر ڈریسنگ کی گئی۔ چونچ پر لپ اسٹک بھی لگائی گئی۔ عروسی لباس پہنا کر سونے کے زیورات بھی پہنائے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celeb Zone (@celebzoneofficial)

بارات کے ہال پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود مہمانوں نے باراتیوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ تقریب میں مرغی کی رخصتی سے قبل دودھ پلائی اور منہ دکھائی کی رسمیں بھی ادا کی گئیں جب کہ مرغا اور مرغی کو سجے ہوئے دڑبے میں منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس انوکھی شادی میں بعض غیر ملکی بھی شریک ہوئے اور دلچسپ رسموں سے بہت محظوظ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں