بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

منفرد اسکول جہاں طلبہ بیگ میں کتابیں نہیں لاتے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول، تعلیم اور طلبہ کا نام لیتے ہی بھاری بھرکم بستوں کی تصویر ذہن میں ابھرتی ہے لیکن ایک اسکول کے طلبہ کے بیگ اس سے خالی ہوتے ہیں۔

روایتی تعلیم کے موجودہ دور میں کراچی میں ایک ایسا منفرد اسکول بھی ہے جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات اپنے اسکول بیگز میں کتابیں، کاپیاں، پینسل لے کر نہیں آتے بلکہ اس کے بیگوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہوتے ہیں۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد اسکول کراچی کے قدرے پسماندہ علاقے کورنگی میں واقع ہے جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے بیگ میں کتابوں کے بجائے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہوتے ہیں کیونکہ یہاں انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال اور مستقبل میں آنے والے چیلنجز کے بارے میں بھی سکھایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس اسکول کے طلبہ وطالبات بھی تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ یہاں وہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور کلائنٹس کے لیے گرافک ڈیزائننگ کرتے ہیں اور یہاں دیگر تعلیمی اداروں سے مختلف انداز میں کچھ نیا سکھایا جاتا ہے۔

 

اسکول استاذہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں طلبہ وطالبات کو بہ صرف ڈیجیٹل ایپس چلانا بلکہ پیسے کمانا بھی سکھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ آئی ٹی میں جو بھی اپ ڈیٹ ہوتی ہیں اس میں ہم نئی چیزیں بچوں کے ساتھ مل کر سیکھ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ہے کہ ہمارے اسکول میں زیر تعلیم بچے تربیت لے کر مرحلہ وار 100 سے 500 ڈالر کمائی تک جائیں۔

Comments

اہم ترین

روحہ فاطمہ
روحہ فاطمہ
روحہ فاطمہ اے آر وائی نیوز کراچی کے لئے سماجی مسائل سے متعلق خبریں رپورٹ کرتی ہیں

مزید خبریں