تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جنونی فوٹو گرافر کی مہارت، کیمرہ نما مکان بنوالیا

فوٹو گرافی ایک ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

فوٹو گرافر حضرات اور اس شعبے سے وابستہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو  مشہور کرتا ہے بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ ہوتا ہے۔

آج کل زندگی کے ہر لمحے کو تصاویر میں قید کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے، اس ضرورت کے ساتھ بہترین کیمرے (جو کہ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں ہوتے ہیں) اور نئی نئی کیمرہ ٹرکس بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔ اچھی تصویر لینے کے لیے کیمرے کے اچھا ہونے کے ساتھ طریقہ ہو تو   تصاویر اور بھی خاص اور خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

مگر آج ہم بات کررہے ہیں کہ بھارت کے ایسے جنونی فوٹو گرافر کی جس نے اپنا گھر کیمرے کی طرح بنوا لیا۔

بھارت کی ریاست کرناٹک کےشہر بلگوام سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ راوی ہونگل نے اپنے تین منزلہ گھر کو وینٹیج کیمرے کی طرز پر بنایا۔

کم عمری سے ہی فوٹو گرافی کرنے کی وجہ سے راوی کے ذہن میں کیمرہ ایسا نقش ہے کہ  پہلے انہوں نے اپنے گھر کا نقشہ کیمرے کی طرح بنایا اور پھر اسے بالکل ویسے ہی تیار کروایا، جس میں فلیش، فوکس، بٹن اور تمام چیزیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول نے 95 ہزار ڈالر کی لاگت سے مکان تعمیر کیا، حیران کن طور پر مکان میں میموری کارڈ کی جگہ بھی دکھائی گئی ہے۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنونی فوٹو گرافر نے اپنے تین بیٹوں کے نام بھی کیمرا برانڈز کے نام پر رکھے ہیں۔ راہول کے بڑے صاحبزادے کا نام کینن، دوسرے کا نیکون تیسرے کا اپسن ہے۔

Comments

- Advertisement -