جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

ڈوپنگ قانون کیخلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کھلاڑیوں کے لیے کچھ ادویات کا استعمال منع ہے تاہم اب ممنوعہ دوا استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دنیا کے تقریباً تمام کھیلوں میں کچھ ادویات کا استعمال کھلاڑیوں کے لیے ممنوع ہے اور اگر کوئی کھلاڑی ممنوعہ دوا کے استعمال کا مرتکب پایا جاتا ہے تو وہ اینٹی ڈوپنگ قانون کی زد میں آتا ہے اور پابندی کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

تاہم اب ایسے کھلاڑی جو اینٹی ڈوپنگ قانون کے خلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ان کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کھیلوں کے پروگرام ’افزودہ کھیل‘ (Enhanced Games) نے لاس ویگاس میں اگلے برس مئی 2026 میں ایسے پہلے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کھلاڑی بھی حصہ لے سکیں گے جو باضابطہ کھیلوں میں ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں تیراکی، دوڑ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

پروگرام کے بانی آرون ڈی سوزا نے بدھ کو کو لاس ویگس میں آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اس انوکھے مقابلے میں قسمت آزمائیں، کیونکہ یہ کھیلوں کی سائنس میں انقلاب لا سکتا ہے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 2026 کے افزودہ کھیلوں کا مقابلہ لاس ویگاس میں 21 سے 24 مئی تک منعقد ہو گا۔

اس ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی فی مقابلہ 50 لاکھ ڈالر تک انعامی رقم جیت سکتے ہیں، جبکہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر اضافی بونس بھی ہو گا۔

تیراکی میں 50 میٹر اور 100میٹر فری سٹائل، 50 میٹر اور 100میٹر بٹر فلائی شامل ہوں گے۔ دوڑ میں میں 100میٹر دوڑ، 110میٹر اور 100میٹر ہرڈلز ہوں گے، جبکہ ویٹ لفٹنگ میں سنیچ اور کلین اینڈ جرک مقابلے ہوں گے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی اور خبردار کیا ہے کہ کھلاڑی نہ صرف پابندی بلکہ صحت کے خطرات مول لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں