تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکی شہریوں کا فلائنگ ڈسک کی مدد سے منفرد عالمی ریکارڈ

واشنگٹن : امریکی شہریوں نے فلائنگ ڈسک کے ذریعے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، مہلک ترین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تمام ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

شہریوں نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے تفریح کے مختلف کام اپنے گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں لیکن دو امریکی شہریوں نے 5341 مرتبہ فلائنگ ڈسک کیچ کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

یہ ریکارڈ 150 زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کرس نائٹ کے ہمراہ 1 گھنٹے میں فلائنگ ڈسک کیچ کرکے بنایا ہے۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست سے 9.8 فٹ کی دوری پر کھڑے ہوکر ڈسک پکڑ رہے تھے۔

امریکی شہری ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک منٹ میں اوسطاً 89 مرتبہ ڈسک کیچ کی اور سارے کیچ ہاتھوں سے پکڑے کیونکہ جسم کے کسی اور حصے سے پکڑے جانے والے کیچ شمار نہیں کیے جارہے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک گھنٹے میں 2525 مرتبہ ڈسک کیچ کرنے کا عالمی ریکارڈ ہے جسے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر کر توڑ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -