پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

امریکی مسافر طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا: ہیوسٹن میں اڑان بھرنے کے دوران امریکی طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، طیارے میں 104 مسافر موجود تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوش قسمتی سے 104 مسافر بحفاظت فلائٹ سے باہر آنے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن ایئر پورٹ پر اڑان بھرتے وقت یونائٹیڈ ایئر لائن کے امریکی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، یہ طیارہ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نیو یارک کے لیے رنوے پر اڑان بھرنے جا رہا تھا تبھی اس کے ایک وِنگ میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر طیارے کو روکا گیا، مسافروں کو طیارہ سے باہر نکالا گیا۔ ہیوسٹن فائر محکمہ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ میں 104 مسافر اور عملے کے 5 اراکین موجود تھے، کئی لوگوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ طیارے میں آگ لگ گئی ہے، تو وہ کافی تناؤ میں آگئے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تمام مسافر سلائیڈ اور سیڑھیوں کا استعمال کرکے طیارہ سے محفوظ رنوے پر اتر گئے۔ انہیں بس سے ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واشنگٹن کے باہر ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے پاس ایک امریکن ایئر لائنس کا طیارہ امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ حادثہ کے بعد دونوں طیارے پوٹومیک ندی میں گر گئے۔

ماسکومیں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشتہ

امریکی افسروں کی تصدیق کے مطابق اس حادثے میں 67 لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں جمعہ کی رات فیلاڈیلیفیا میں ایک مال کے پاس ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اس میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں