جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ٹریفک اژدھام سے نمٹنے کے لئے یو اے ای کا احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: بڑھتے ہوئے ٹریفک اژدھام پر قابو پانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئےاسمارٹ پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا اعلان شارجہ کے ولی عہد شہزادہ اور نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی نے کیا جو شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹریفک کنٹرول سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھا جائےگا کہ کس مقام پر رش کتنا ہے؟ پھر اسے کنٹرول کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا پروجیکٹ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، یہ تصادم کے امکانات کو کم کرے گا، اس جدید نظام کا سب سے بڑا فائدہ ٹریفک اسٹاپ سے کاربن کے اخراج کو کم کرکے آلودگی کی سطح کرے گا۔

دوسری جانب کونسل نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ڈپلومے کے چھٹے بیج کے لئے امیدواروں کی منظوری دی ، یہ ڈپلومہ ان افراد کے اسکلز کو بہتر بنانے میں مددگار ہے جو بچوں کے تحفظ کے لئے کام کرینگے۔

اس کے علاوہ یو اے ای کی امارت راس الخیمہ میں ٹریفک قوانین کی ایک معمولی خلاف ورزی پر اب سے 400 درہم جرمانہ ہوگا

اس حوالے سے راس الخیمہ پولیس میں محکمہ ٹریفک اور گشت کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد الصمم النقبی نے بتایا کہ یہ مہم گاڑی کی نمبر پلیٹوں کی وضاحت‘ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے میں ناکامی اور اس کی خلاف ورزی کی نگرانی کے لیے شروع کیا گیا ، اس مہم کا مقصد گاڑیوں کے پلیٹ ڈیٹا کو دھوکہ دہی سے چھپانے سے روکنا ہے ، جس کو پڑھنے اور مانیٹر کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں