تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات: مسافروں کے لیے خوشی کی خبر

ایمریٹس ایئرلائن متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے بحرین کے لیے رواں ماہ ‘ڈبل ڈیکر اے 380’ ایئر بسز چلائے گی، سفری شیڈول متعارف کرا دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسم گرما کے دوران سفری طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمریٹس نے رواں ماہ جون میں دبئی سے بحرین کے لیےڈبل ڈیکر اے 380 ایئر بسز چلانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن کی ایئربس ایک مہینے کے لیے دبئی سے بحرین کا روٹ استعمال کرے گی، جس میں کُل 507 نشستیں ہیں۔

ایئربس 3 مختلف کلاسز پر مشتمل ہیں جن میں 417 اکانومی، 76 فلیٹ بیڈ سیٹس اِن بزنس اور 14 فرسٹ کلاس سویٹس شامل ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی موسم گرما کے دوران بحرین میں بڑھ جانے والی سفر کی طلب سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

علاوہ ازیں اماراتی ایئرلائن نے بحرینی باشندوں کیلئے مشہور مقامات کے نئے کرائے کا بھی اعلان کیا ہے جو دبئی، استنبول اور مالدیپ میں واقع ہیں۔

خیال رہے کہ خلیجی ملک بحرین نے کورونا کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں، متحدہ عرب امارات کے شہری بغیر قرنطینہ کے وہاں جاسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -