تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ٹول ٹیکس : متحدہ عرب امارات کے عوام کیلئے خوشخبری

دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی اہم شاہراہوں پر کوئی ٹول ٹیکس لگایا گیا ہے اور نہ لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعمیرات نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت کا وفاقی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ ٹرکوں پر ٹیکس ان کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کی پالیسی کے تحت لگایا گیا ہے۔

وزیر تعمیرات انجینیئر عبداللہ بن محمد النعیمی کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بڑا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے ایسی ماحول دوست شاہراہیں بنائی جارہی ہیں کہ جن سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی، تعلیمی شعبوں، خدمات اور شاہراہوں کے 36 منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں جن کی مالیت دس ارب درہم ہے، ملک کے دیگر علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔

وزارت کی پانچ سالہ کارکرگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت پانچ برس کے دوران چار ارب 520 ملین درہم کی لاگت سے55 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے۔

ان میں سے780ملین درہم کی لاگت سے راستے بنائے جائیں گے۔350 ملین درہم کی لاگت سے چھ ہیلتھ سینٹر اور اسپتال تعمیر ہوں گے، 600 ملین درہم کی لاگت سے چار اسکول کھولے جائیں گے۔

اس کے علاوہ152ملین درہم کی لاگت سے پانچ سرکاری عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ امارات اسٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس پر200ملین درہم لاگت آئے گی۔

نئے منصوبوں میں شارجہ اور دبئی کو جوڑنے والی اتحاد اسٹریٹ کی تجدید بھی شامل ہے، اس کے ٹینڈرآئندہ سال میں جاری ہوں گے جس کی لاگت 230ملین درہم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -