جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

برطانیہ آج رات گیارہ بجے 27 ملکی اتحاد سے نکل جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

آکسفورڈ : برطانیہ اور یورپی یونین کے بریگزٹ معاہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے، برطانیہ آج رات گیارہ بجے27ملکی اتحاد سے نکل جائے گا۔

یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر مدت ختم ہونے سے صرف چھ روز قبل دستخط کرکے برطانیہ نے اپنے ملک کی عوام کو نہ صرف کرسمس کا تحفہ دیا بلکہ ساتھ ساتھ یہ یقینی بھی بنایا کہ یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات قائم رہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین میں آج سے علیحدگی ہوجائے گی، برطانیہ آج رات گیارہ بجے 27 ملکی اتحاد سے نکل جائے گا جس کے بعد برطانیہ اور یورپ کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت بند ہوجائے گی۔

- Advertisement -

نئے سال کے آغاز سے برطانیہ میں پوائنٹس کی بنیاد پر نیا امیگریشن نظام نافذ ہوجائے گا برطانوی باشندے یورپ میں نوے دن تک ویزے کے بغیر رہ سکیں گے اور یورپ سے آنے والے مسافر ڈیوٹی فری شاپنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

معاہدے کے تحت یورپی افراد کو برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے ویزہ درکار ہوگا، اس ویزے کی شرائط دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہوں گی، اس کے علاوہ برطانوی پولیس کی یورپ میں رسائی محدود ہونے کے بعد یورپی ڈیٹا بیس تک رسائی بھی ختم ہوجائے گی۔

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین مجرمانہ ریکارڈ، فنگر پرنٹس اور مطلوب مجرموں کا تبادلہ بھی ختم کردیا جائے گا اور کاروباری طبقے کو یورپ سے معاملات کے لیے مزید کاغذی کاروائی کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی برسوں سے رہائش پذیر ہیں وہاں وہ کاروبار اور نوکریاں کرتے ہیں اور پاکستان میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر سال ہزاروں پاکستانی برطانوی تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کی غرض سے بھی جاتے ہیں اور ان کا پاکستان اور برطانیہ سے گہرا تعلق رہتا ہے۔

ایسی صورتحال میں برطانیہ کی سیاسی اور معاشرتی صورتحال میں بریگزٹ جیسے معاہدے کے بعد رونما ہونے والی تبدیلیاں یقینی طور پر پاکستانی نژاد افراد اور پاکستانیوں کو بھی کسی حد تک متاثر کر سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں