تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ؛ کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق اہم انکشاف

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کورونا کیسز میں 60 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی مہلک وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کرونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق کورونا وائرس کے روزانہ3200نئے مریض سامنے آرہےہیں، گزشتہ ہفتےپہلےکی نسبت روزانہ2ہزار کیسزریکارڈ ہوئے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کیسز میں 60 فیصد اضافے ہوا ہے، کیسز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -